گونڈی سڑک کا حال بے حال ،نکاسی نظام مفلوج | پانی شیو مندر کیلئے خطرہ کا باعث ،لوگ محکمہ کیخلاف سراپا احتجاج

محمد بشارت

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے پی ایم جی ایس وائی سب ڈیژن بدھل کی سڑکوں کی خستہ حالی عوام کیلئے جہاں مصبیت کا باعث بنی ہے وہیں زیرہ موڑ سے گونڈی جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ایک شیو مندر کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ عام راہگیروں و ٹرانسپوٹروںکیلئے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی نالیاں ہی نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز سے ہو رہی بارش کی وجہ سے سڑک کا سارا پانیشیو مندر کے اندر چلا گیاوہیں مقامی لوگوں نے خود سڑک کی نالی کو صاف کیا تا کہ مندر محفوظ ہوسکے ۔نصیب سنگھ نامی نوجوان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہگونڈی بریڑی کے مقام پر قا ئم شیو مندر بد قسمتی کی وجہ سے سڑک کی نالیاں اور حفاظتی باندھ نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کے نکاسی نظام کے مفلوج ہونے کی وجہ سے زمین کھسکنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد اب مندر بھی خطرے کی زد میں ہے ۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ سب ڈیژن بدھل پی ایم جی ایس وائی کے ملازمین و آفیسران کو متحرک کیا جاے اور سڑکوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ برسات میں لوگوں کا نقصان نہ ہو ۔