گول کے 20 نوجوان سکل ڈیولپمنٹ کورس کیلئے دہلی روانہ

ریاسی //فوج کی جانب سے گول کے 20 نوجوانوں کوڈون باسکوٹیک سوسائٹی کے ذریعے پروجیکٹ حمایت کے تحت سکل ڈیولپمنٹ کورس کے مقصدسے لکھنواوردہلی کیلئے روانہ کیاگیا۔دورے کے دوران گول کے 20نوجوان سکل ڈیولپمنٹ کورس (تربیت )حاصل کریں گے۔پروجیکٹ حمایت ایک سکل ڈیولپمنٹ سکل ہے جس کے ذریعے نوجوانوں کوتربیت دی جارہی ہے تاکہ نوجوان اپنے قدموں پرکھڑے ہوکراپناروزگارکمانے کے قابل ہوسکیں۔ان بیس نوجوانوں کوچھ ماہ کاکورس کرایاجائے گاجس میں انہیں ڈیسک ٹاپ پبلی کیشن اورآٹوموبائل ٹیکنالوجی سوسائٹی ،اسسٹنٹ الیکٹریشن کی تربیت دی جائے گی۔مقامی لوگوں نے فوج کی طرف سے نوجوانوں کیلئے سکل ڈیولپمنٹ کورس کااہتمام کرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔