گول کے جنگلات میں آگ

گول//گول کے جنگلوں میں آگ کی ہولناک وارداتوںکی وجہ سے سرسبز دخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے اور یہ آگ آب صبح سے کئی جنگلوں میں لگی ۔ پہلے صبح گاگرہ علاوہ میں تھوڑی دیر کے لئے جنگل میں آگ لگی تا ہم اس کو قابو پا لیا گیا اور اس طرح سے گگر سولہ کے نزدیک بھی آگ لگی جو بستی کے قریب تھی اور اس کو بھی قابو پا لیا گیا لیکن کمپارٹ نمبر27جنگل میں بعد دوپہر اچانک آگ لگی جو بہت زیادہ پھیل گئی اور اناً فاناً اس نے تقریباً ایک کلو میٹر کے دائرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگے کی طرف بڑھ رہی ہے جس وجہ سے سرسبز نو مولود درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے اور آگ کے زیادہ پھیلائو کی وجہ سے جنگل کے نزدیک بستی بھی خوف میں مبتلا ہو گئی ۔ اگر چہ محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ کو بجھانے میں لگے ہوئے تھے تا ہم زیادہ آگ لگنے کی وجہ سے یہ قابو میں نہیں آ سکی ۔ جنگلوں میں آگ لگنے کی وجوہات سوکھا ہے اور ہر طرف سے جہاں سوکھے کی وجہ سے چشمے سوکھ گئے ہیں اور لوگ بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔