گول میں ہیروئین برآمد،2منشیات فروش گرفتار

رام بن //پولیس نے گول علاقہ میں دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیروئین برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گول سنگلدان روڈ پر گھراٹ موڑ کے قریب لگائے گئے خصوصی ناکہ پر چیکنگ کے دوران نثار احمد ولد غلام نبی اور قمر دین ولد عبدالعزیز ساکنان گول کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے ایک گرام برائون شوگرچٹا برآمد کیا گیا۔ انہیں موقع پر ہی گرفتار کر کے این ڈی پی سی ایکٹ کی دفعات 8/21/29 کے تحت ایف آئی آر 12/2018درج کر لی گئی ہے ۔