گول میں کانگریس کی ذیلی کمیٹیاں تشکیل

گول// سب ڈویژن گول میں کانگریس کی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق بلاک سنگلدان میں پہلے ہی کئی پنچائتوں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور اسی سلسلے میں بلاک صدر محمد رفیق خان کی صدارت میں پنچایت چھچھواہ اے ،چھچھواہ بی اور سیری پورہ پنچایت میں میٹنگوں کا انعقاد ہوا جہاں پر علاقہ کے بہت سارے لوگوں نے شرکت کی ۔اس دوران دونوں پنچایتوں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور وارڈ ممبر بھی چنے گئے ۔ چھچھواہ پنچایت اے میں محمد شفیع نائیک کو حلقہ صدر چنا گیا جبکہ پنچایت بی میںبشیر احمد سوہل چنا گیا ۔سیری پوری پنچایت سے حلقہ صدر عبدالغنی دیو چنے گئے ۔ اس دوران میٹنگوں میں محمد رفیق خان نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ انہیں حل کروانے کے لئے کوشش کریں گے ۔یہ کمیٹیاں ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان کی ہدایت پردی جا رہی ہیں۔