گول میں پی ایچ ای عارضی ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ

گول// پورے جموںوکشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی پی ایچ ای عارضی ملازمین نے زورداراحتجاجی کرتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ جلد از جلد اُن کے مطالبات پورے کئے جائیں ۔ضلع صدر غلام نبی ڈار اور سب ڈویژن گول کے صدر عاشق حسین تراگوال کی صورت میں سب ڈویژن گول کے تمام ورکروں نے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقعہ پر حکومت مخالفت سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے پچیس برسوں سے ہم احتجاج کر رہے ہیں لیکن ایک بھی مطالبہ آج تک پورا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آج 72گھنٹے کی ہڑتال مکمل ہوئی اور آج سے مزید اس میں اضافہ کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک نہ ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں گے یہ احتجاج جاری رہے گا ۔ہمیں مستقل کیا جائے اور کم سے کم جو دلی میں ڈیلی ویجروں کو دیا جا رہا ہے اُس کے تحت ہی ہمیں بھی ویجز دئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے چھوٹے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو مکمل طورپر تمام سہولیات دی جائیں گیں جو یو ٹی میں ہوتے ہیں اور جموںو کشمیر جو کہ اب یوٹی ہے ہمیں پھر ان مراعات سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے یو باقی یوٹی کو دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ستر سے اسی مہینے کی تنخواہیں کیوں روک کر رکھی ہیں اور جن کا بارہ ووچر کا مسئلہ حل ہوا ہے ان کو بھی 28مہینوں کی تنخواہ واگزار کی جائیں تا کہ یہ غریب طبقہ بھی باقی لوگوں کی طرح زندگی بسر کر سکیں ۔اور کم سے کم ویجر ایکٹ کو لاگو کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر آنے والی سرکار ہم سے وعدہ کرتی ہے لیکن کوئی بھی سرکار چاہئے وہ کانگریس این سی ہو یا پی ڈی پی بی جے پی یا اب یوٹی سرکار تمام سرکاریں ہمارے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد جموںو کشمیر یوٹی میں اس وقت عارضی ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں اور ہمارا یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک نہ ہمارے یہ مسائل حل ہوں گے ۔