گول//گول میں سماجی تنظیم پیس اینڈ ویلفیئر کی جانب سے ڈاک بنگلہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں کمیٹی کے زعمائوں کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے انتظامیہ اور سرکار کی جانب سے کئی مطالبات بار بار کرنے کے با وجود اُن پر دھیان نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کمیٹی تمام لوگوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کی خاطر سڑکوں پر اُترے گی ۔اس موقعہ پر انہوں نے داڑم گول سڑک کو قابل استعمال بنانے کا زور دار مطالبہ کیا وہیں گول سے کینٹھہ سڑک کو بہتر بنانے کا کیا مطالبہ اور گریف حکام کی لا پرواہی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ میٹنگ میں سنگلدان میں پینے کے پانی کی قلت پر بھی کمیٹی نے بات کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وہاں پر ریلوے کمپنیوں پر زور ڈالیں کہ وہ علاقہ میں پانی کی قلت کو دور کریں کونکہ یہاں پر ریلوے کی تعمیر کی وجہ سے کئی اہم چشمے سوکھ گئے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔وہیں انہوں نے کہا کہ سنگلدان میں پلاسٹک کی پلیٹیں سڑک پر لگائی گئیں جو کافی جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں اور کافی بار مطالبات کے با وجود گریف حکام یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی نے اس موقعہ پر ضلع رام بن میں جواہر کیندر ویدیالیہ اسکول کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سطح پر ہونا چاہئے لیکن یہاں ایک ہی سمت ڈوڈہ اور کشتواڑ میں کھولے گئے جس وجہ سے ضلع رام بن کے بچوں کے ساتھ سخت نا انصافی کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر گول میں کیندریہ ویدیالیہ سکول کی کلاسیں نہ لگوائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2017سے انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آج کل ، آج کل کھولا جائے گا اور اس سلسلے میں یہاں پر نشاندہی بھی دی گئی تھی جگہ کی لیکن نا معلوم وجوہات کی بناء پر ابھی تک اس مسئلے کو ٹھنڈے بستے میں ہی ڈالا رکھا ہے ۔ میٹنگ میں سنگلدان سے پیس اینڈ ویلفیئر کے جنرل باڈی کے صدر عبدالرشید بیگ ، جنرل سکریٹری محمد شفیع جرال کے علاوہ نائب صدر امر سنگھ ٹھاکر، شبیر احمد زرگر داڑم،مشتاق احمد اہنگر گول، عنایت اللہ وانی ، غیاث الدین شاہ ، عبدالعزیز نائیک،محمد شریف ملک ، نظام الدین زوہدکے علاوہ دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔
گول میں پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی کا اجلاس
