گول میں مختلف مقامات پر ہینڈ پمپ بیکار سالہوں سے کوئی بھی اس کی طرف نظر نہیں دیتا، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

زاہد بشیر

گول//گو ل میں مختلف مقامات پر زیر زمین آبی محکمہ کی جانب سے کئی ہینڈ پمپ نصب کئے گئے۔یہ تمام ہینڈ پمپ یا توشروع سے ہی کام نہیں کر پائے اور کئی ہینڈ پمپ تھوڑے عرصے کے بعد خراب ہوئے اور ان کی طرف ابھی تک کسی نے نظر تک نہیں دی ۔ موئلہ ، جمن ، گول بازار کے ملحقہ جات و دیگر مقامات پر محکمہ نے پانی کی شدید قلت کو قابو پانے کے لئے لاکھوں روپے کے لاگت سے ہینڈ پمپ نصب کئے لیکن یہ ہینڈ پمپ کسی کو کام نہیں آئے اور یہ لاکھوں روپے ضائع ہو گئے ۔بہت سارے ہینڈ پمپ سیاسی لیڈران کے اپروج پر نصب کئے گئے وہ بھی تمام کے تمام خراب پڑے ہوئے ہیں ۔ اگر چہ کئی بستیوں کو خالی چھوڑا گیا جن کی ابھی بھی انتظامیہ اور اس محکمہ سے یہی التجاء ہے کہ ان علاقوں میں بھی ہینڈ پمپ نصب کئے جائیں تا کہ لوگوں کو صاف و شفاف پانی میسر ہو لیکن یہاں پہلے سے ہی لاکھوں روپے کے لاگت سے نصب کئے گئے ہینڈ پمپ خراب پڑے ہوئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ان تمام ہینڈ پمپوں کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بھی پانی کی قلت کو دور کیا جائے جہاں کی عوام اس وقت بھی پانی کی عدم دستیابی کا شکار ہیں ۔