گول میں محکمہ سیری کلچرکی جانب سے جانکاری کیمپ

گول//گول میں محکمہ سیری کلچر کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں گول کے زمینداروں جو اس محکمہ سے کافی عرصہ سے وابستگی رکھتے ہیں شمولیت کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیریکلچررام بن اعجاز نے یہاں پرآئے ہوئے زمینداروں کو ابریشم سے متعلق جانکاری دی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس موقعہ پرآئے ہوئے زمینداری کو ابریشم کے کیڑوں کو پالنا اور انکی بہتر پیداواراور بہتر ابریشم کی پیداوار پرمکمل جانکاری ۔انہوںنے کہاکہ کوڈ19کی وجہ سے ابریشم صنعت پربھی کافی اثرپڑا ہے اور اس سے زمینداروں کو بھی کافی جہاں نقصان ہو اہے وہیں انہیں کافی پریشانیوں کا بھی سامنا کرناپڑا اور ملازم اس دوران کسی بھی جگہ اچھی طرح سے جا نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ اب ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ابریشم کی پیداوار کو بڑاھا دینے کے لئے سرکار نے کافی اسکیمیں بھی نکالی ہیں اورزمینداروں کوچاہئے کہ وہ آگے آکر اسکیموں کا فائدہ اُٹھائیں اوربہتر سے بہتر ابریشم کی پیداوار کے لئے زمینداروں کو کافی محنت کرنی چاہئے اس سے اس کے روزگار میں اضافہ ملے گا اوروہیں دوسرے لوگ بھی اس کی طرف راغب ہو ں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر کسی بھی شخص کو جو اس محکمہ سے جڑا ہے کو کوئی پریشانی آ رہی ہو وہ محکمہ سے رابطہ کرے محکمہ ہر وقت اُن کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے ۔