گول میں ماحولیات پر ریلی کا اہتمام

گول//گول میں آج ماحول کو صاف رکھنے کے لئے سکولی بچوں نے ایک ریلی کا اہتمام کیا جس کی قیادت زیڈ ای او گول کر رہے تھے جبکہ اس ریلی میں پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول اور دوسرے اساتذہ بھی موجو دتھے ۔ اس ریلی میں زون گول کے مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور ہاتھوں میں بینر تھامے تھے جن پر ماحول سے متعلق تحریر کی گئی تھی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کو ماحول کو صاف رکھنے کے لئے تلقین کی ۔اس دوران محکمہ کی جانب سے گول میں ایک گاڑی پر مختلف سڑکوں پرلوڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو محکمہ تعلیم کی جانب سے غریب بچوں کو دی جانے والی سہولیات اور سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ کی تلقین کی گئی ۔