گول میں شجرکاری مہم چلائی گئی

گول//ضلع رام بن کے سب ڈویژن گول میں بھی جنگلات کے عالمی دن کے موقعہ پر محکمہ جنگلات نے شجر کار ی مہم کا آغاز کیا ۔ رینج آفیسر گول نے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے  فارسٹر وجاہت نائیک، بی ڈی سی چیرپرسن شکیلہ اختر و محکمہ تعلیم نے گول میں شجر کاری مہم میں حصہ لیا ۔ اس دوران فارسٹر وجاہت نائیک نے گول کی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ سکیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ جہا ں جہاں خالی اراضی پڑی ہوئی ہے وہاں پر میوہ جات درختان کے ساتھ ساتھ دوسرے درخت بھی لگائیں کیونکہ اس سے جہاں لوگوں کو خود ذاتی فائدہ بھی ہے وہیں دوسری جانب ماحول کو انسان دوست بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ وجاہت نے لوگوں سے کہا کہ جہاں تک ہو سکے محکمہ جنگلات بھی لوگوں کو اس بارے میں آ رہی مشکلات کو دور کرے گا اور لوگوں کو زریں مشوروں سے بھی نوازے گا ۔