گول میں سینکڑوںکنال جنگلاتی رقبے سے غیرقانونی قبضہ چھڑایاگیا

گول//ضلع رام بن کے گول رینج کے علاقہ تنگالی کمپارٹ نمبر34میں کئی سال سے متنازعہ محکمہ جنگلات کی اراضی سے قبضہ چھڑایاگیا۔محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر اور فارسٹ پروٹیکشن فورس نے علاقے کادورہ کیا جس دوران مقامی لوگوںنے بھی قبضہ چھڑانے میں تعاون فراہم کیا اور صلاح و مشورہ کے فیصلہ لیاگیا کہ اس پورے کمپارٹ میں کلوژر لگائے جائےں گے جہاں پر میوے دار درخت بھی ہوںگے ۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے رینج آفیسر گول نے کہا کہ محکمہ جنگلات جنگل کو بچانے میں ہر جگہ پر آگے ہے اور جنگلات کو نقصان پہنچانے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کو قوم کا سرمایہ ہے اور کسی ایک فرد کو اس پر قابض نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بستی کے ساتھ جنگل اگر بڑھے گا اُس کا فائدہ اُسے بستی والوں کو ہو گا اور نزدیکی بستی والوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ جنگل کی حفاظت کرےں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں 450کھمبے لگائے جائےں گے اور پورے کمپارٹ میں یہ کلوذر لگائے جائےں گے جہاں پر لوگ میوہ دار درخت لگا سکتے ہیں اور سرکار نے بہت سارے قسم کے میوے دار درخت لگانے کی اجازت دی ہے اور اس پر دوسری کاشت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ۔رینج آفیسر نے مزید کہا کہ یہاںپر جلد نشاندہی کی جائےگی اور جنتا رقبہ جنگلات کا نکلے ،گااس کی تار بندی کی جائے گی ۔