گول// پارلیمانی حلقہ انتخاب کٹھوعہ ۔ ادھمپور۔ ڈوڈہ کے سب ڈویژن گول میں پُر امن طور پر چنائو کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا۔ گول سب ڈویژن میں صبح پہلے ووٹنگ کی دھیمی رفتار رہی تاہم بعد میں اس میں تیزی آئی اور ایک بجے تک چالیس فیصد ووٹ پڑے ۔اس دوران مہا کنڈ سے ووٹنگ مشین میں خرابی کی اطلاع بھی موصول ہوئی جسے بعد میں ٹھیک کروالیاگیا۔ ایس ڈی ایم گول، ایس ڈی پی او گول اور تحصیلدار گول نے کئی پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور ووٹنگ کا جائزہ لیا۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم گول و ایس ڈی پی او نے کہا کہ صبح سے ہی ووٹنگ بہتر طریقے سے جاری رہی اور پُرامن طور پر ووٹنگ اختتام پذیر ہوئی ۔انہوںنے بتایاکہ کسی بھی جگہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔