گول میں حضرت شیخ العالم ؒ کا عرس مبارک منایاگیا | پہلی مرتبہ ہوایہاں عرس کا اہتمام ،عقیدت مندوں نے دی حاضری

گول//باقی جگہوں کی طرح ضلع رام بن کے گول میں بھی حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کے602 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خرو ش سے منائی گئیں اور شب بیداری کے بعد دن بھر عقیدت مندوں ، علماء نے میں زیارت شریف آستان کنڈ میںحاضری دی۔ آستان کنڈ کی فضائیں دن بھر درود و اذکار اور شیخ العالم ؒ کے کلام سے گونجتی رہیں۔ تقریب میںمیں گول کے اطراف و اکناف سے آئے عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔۔ اس موقعہ پر علماء کرام نے اولیاء کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔کووڈ-19 وبائی بیماری کے دوران بھی زائرین کی ایک خاصی تعداد نے عرس مبارک میں شرکت کی۔دن بھر حمد و ثنا، نعت خوانی اور درود و اذکار کی محفل جاری رہی۔یہاں زائرین گول کے ہر کونے سے حاضری دینے آئے ہیں۔ شیخ العالمؒ کشمیر کے بلند ترین بزرگ دین میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے لیے صرف کی۔انہوں نے قرآن کو کشمیری زبان میں ہمارے سامنے اپنی شاعری کے ذریعے رکھا جس سے لوگوں کو اللہ کے دین کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔ لوگوں کو اس زیارت کے ساتھ بہت ہی زیادہ عقیدت ہے ۔یہاں پر کمیٹی کی جانب سے طعام کا بھی خاص انتظام کیاگیا تھا ۔