گول// ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان ، ایڈیشنل ایس پی رام بن رجنی شرما کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن گول میں ایس ڈی پی او گول پرویپ کمار اور ایس ایچ او گول منیر احمد خان کی صدارت میں کم سے کم50کنبہ جات میں Covid-19کٹس تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بھی جانکاروں کو رکھا گیا جنہوں نے ان لوگوں کو اس کٹس کے پورے استعمال کی جانکاری دی ۔ کٹس میںآکسیمیٹر،ڈیجیٹل تھرمامیٹر ، ماسک ، سینیٹائزر ، دستانے ، چہرے کی ڈھالیں ، انحیلر وغیرہ شامل ہیں۔ جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے بی پی ایل مستحقین میں کٹس تقسیم کئے جانے پر لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس آئندہ بھی عوامی مشکلات کو ازالہ کرنے کے لئے پیش پیش رہے گی ۔
گول میں بی پی ایل کنبوںمیں کوویڈ۔ 19 کٹس تقسیم
