گول میں بھنگ کی فصل تباہ

 رام بن // ایس ایس پی رام بن موہن لعل کی ہدایت پر پیر کے روز پولیس اسٹیشن گول کی ایک ٹیم نے زیر قیادت انچارج ایس ایچ او  ایس آئی عبدل رحمان زیر قیادت ڈپٹی ایس پی (پی سی) گول محمد امین بٹ مین گول ،زلاس، پرتامولہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بھنگ کی کھیتی کو تباہ کیا ۔پولیس ٹیم نے اس موقعہ پر لوگوں کو متنبہ کیا کہ وہ ممنوع کھیتی کے منشیاتی پودوں سے جتناب کریںبصورت دیگر قصور واروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔اور کہا کہ پولیس کی جانب سے ایسی مہم تب تک جاری رہے گی جب تک کہ اس بدعت کا سب ۔ڈویژن  سے قلع قمع کیا جائے ۔علاقعہ کے لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی ستائش کی۔