گول میںسیول انتظامیہ وپولیس کی اہم مہم

گول//گول بازارمیں آج سول وپولیس انتظامیہ نے ایک اہم کارروائی کر کے بازارمیں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔اس دوران انہوں نے پولیس گاڑی میں لوڈ اسپیکر لگا کر اعلان کروایا کہ اگر کوئی بھی گاڑی مالک بازا ر میں گاڑی کھڑی کرے گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور گاڑی ضبط کی جائے گی ۔انہوں نے یہ مہم آج پورے بازار میں جاری رکھی ۔اس موقعہ انتظامیہ نے دکانداروں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ بازار میں اگر کسی شکایت کے مرتکب پائے گئے تو اُس کو بخشا نہیں جائیگا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر اسٹور کیپر کو بھی ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو راشن دیں اور اپنی اوقات میں اسٹور کو کھلا رکھیں اور اتوار کو بھی لوگوں کو راشن مہیا کیا جائے ۔ایس ڈی ایم گول پنکج بڈگوترہ نے خود بازار کا جائزہ لیا اور کہا کہ عید الفطر میں کسی بھی شہری کو کوئی پریشانی نہیں آنی چاہئے ۔ انہوں نے سبزی فروش ، شیر فروش،نانوائی وغیرہ کو بھی ہدایت دی کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پررکھیں اور اگر کسی بھی دکاندارکے خلاف شکایت آئے گی تو وہ اس کے خلاف سختی سے کارروائی کریں گے ۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی گول محمد امین بٹ، تحصیلدار گول تنویر احمد ،ایس ایچ او گول محمد امین ملک وغیرہ موجود تھے ۔اس موقعہ پربازار میں کھڑی گاڑیوں کو نکالنے اور بازار کو صاف ستھرا رکھنے کی اس کارروائی کر لوگوں نے کافی سراہا۔لوگوںنے کہاکہ بازار کسی علاقے کی زینت ہوتی ہے لیکن یہاں پر کچھ خود غرض عناصر من مانی سے کام چلاتے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ انتظامیہ کی یہ کارروائی عملی ہو گی اور آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں انجام دیتے رہیں گے ۔یاد رہے تقریباً ایک ماہ قبل ہائی کورٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری ہوا تھا جس میں  پوری ریاست کی پولیس و سول انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس حکم نامے کا جلداز جلدعملائے اور آج سے گول میں اس حکمنامے پر عمل درآمد شروع ہوا۔