گول مہور سڑک پر ناقص تارکول، لوگوں کااحتجاج، تحقیقات کی مانگ

 
گول//گول سے مہور شاہراہ پر دگن ٹاپ کے مقام پر ناقص تارکول بچھائے جانے پر مسافروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دگن ٹاپ کے مقام پر بارشوںکے دوران بھی پانی پر تار کول ڈالا جا رہا ہے جبکہ اصول یہ ہے کہ جہاں پر تار کول ڈالا جائے سڑک بالکل خشک ہونی چاہئے تا کہ تار کول سڑک پر اچھی طرح سے بچھ جائے۔گریف کو سڑک کی بہتری کی کوئی غرض نہیں ہے بلکہ خزانہ عامرہ سے موٹی موٹی رقم نکالنے سے ہے جس وجہ سے یہ کام پیچھے چھوڑ آگے دوڑ کے مترادف ہے ۔دگن ٹاپ کے مقام پر اگر چہ صحافیوں کواپنے پیشہ سے روکنے کی بھی بہت کوشش کی لیکن یہ ناکام رہے کیونکہ یہاں پر مسافروں کی کئی گاڑیاں آئیں جن میں سواریوں نے نیچے اُتر کر تار کول کی حالت پر نہایت ہی غم و غصے کا اظہار کیا ہے جو تارکول سنگلدان کے مقام سے لایا جا رہا تھا ۔دگریف کے جے ای سے جب اس ناقص کام کے بارے میں سرے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا اور مجھے میڈیا کے سامنے جواب دینے کی آفیسران نے اجازت نہیں دی ۔ تحصیلدار گول نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں گریف کے اعلیٰ حکام سے بات کریں گے اور   ناقص کام کو روکا جائے گا۔لوگوںنے جلد از جلد روک لگانے کی مانگ کی ۔