گول علاقہ میںاپنی نوعیت کاپہلاتاریخ ساز جلسۂ دستاربندی

گول//گول کے سب ڈویژن صدرمقام پرآج دارالعلوم فریدیہ کی جانب سے 6حفاظ کرام کی تاریخ ساز واپنی نوعیت کی پہلی دستاربندی کی گئی جس موقعہ پرریاست کے مایہ ناز علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر لوگوںکی بھی ایک بہت بڑی تعدادموجود تھی۔ جلسہ میںجن علماء کرام نے بیان فرمایا اُن میں بالخصوص مفسر کرام حضرت مولانا مفتی فیض الوحید ، مفتی عنایت اللہ القاسمی امام و خطیب جامع مسجد تالاب کھٹیکاں جموں، مولانا نذیر احمدالقاسمی صدرتحفظ ختم نبوت ضلع رام بن، مفتی محمد اقبال رکن شوریٰ تحریک انجمن صدائے حق کشمیر موجودتھے۔ اس موقعہ پر پورے سب ڈویژن گول کے لوگوںنے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ اس موقعہ پرعلماء کرام نے امت مسلمہ کواسوۃ حسنہ کواپنی زندگی میںلانے کی تلقین کی اورکہاکہ دونوںجہانوںکی کامیابی ہی اسوۃ حسنہ میںمضمرہے اورتمام مسائل کاحل قرآن ہے اورلوگ آگے پیچھے بٹھکنے کے بجائے قرآن سے مسائل سے حل نکالیں ۔مقررین نے اس موقعہ پرکہاکہ ہم لوگ آج قوموںاورفرقوںمیںبٹ گئے ہیںجبکہ اللہ تعالیٰ نے جنوںوانسانوںکو اپنی عبادت کے لئے پیداکیاتھالیکن یہ انسان جسے اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کادرجہ دیا ہے لیکن یہ انسان دنیامیںآج کے اپنا مقصد بھول گیاہے اور آج کل دنیاوی زندگی میںدوڑ لگی ہے۔ مقررین نے اس موقعہ پرکہاکہ جب تک کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے طریقوںکواپنی زندگی میںلائیںتب تک دنیاو آخرت یعنی دونوںجہانوںکی زندگی ناکام ہے کامیاب وہی شخص ہے جو مکمل طور پراسوۃ حسنہ پر چلا اور دوسروںکو اس پر چلنے کی تلقین کی۔ علماء کرام نے اس موقعہ پر اولیاء کرام کی زندگی اوران کی تعلیم کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیںاُن کے مشن پر چلنا ہے جبکہ ہم اس وقت دنیاوی زندگی میںگم ہو گئے ہیںہمیں اس سے باہر نکلناہے۔ انہوںنے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوںکو مدرسوںمیں پڑھائیںتاکہ وہ بہترین تعلیم کی طرف گامزن ہوں۔ انہوںنے اس موقعہ پرگول میںقائم مدرسہ دارالعلوم فریدیہ کی جانب سے جلسہ دستار بندی اوریہاںپرپہلی بار اس مدرسے سے حفاظ کرام کی دستاربندی پران کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہایہ یہاںکی عوام کے لئے نہایت ہی مسرت کاموقعہ ہے کہ اس ہردلعزیز ادارے نے یہاں سے بچوںکو حافظ کرایا یہاںپر شہر جیسی سہولیتیں موجود نہیںہیںاور اُن علماء کرام کوبھی مبارک باد پیش کی جنہوںنے اپنی محنت ولگن سے یہاںسے چھ حفاظ کرام کو قرآن حافظ کرایا۔یہاںپر جوق درجوق آئے لوگوںنے بھی مدرسہ دارالعلوم فریدیہ کی اس کار کردگی اور کاوشوںکوبہت سراہا جنہوںنے اس طرح سے محنت کی اور یہاںگول میںایک تاریخ رقم کی ۔اس موقعہ پرجن حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی اُن میںحافظ جاویداحمد ،حافظ عبدالماجد، حافظ محمد عادل، حافظ سجاد احمد، حافظ محمدابرار ، حافظ اشفاق احمد شامل ہیں۔