گول طبی کیمپ میں350مریضوںکا معائینہ، مفت ادویات تقسیم

 گول//گول میں آج ’’وی دِی ہیومن‘‘ فورم کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے ماحولیات پر ایک سمینار بھی کیا جہاں پر مقررین نے اس بارے میں روشنی ڈالی ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جن میں امراض خواتین ، جوڑوں کے ڈاکٹر ، دندان ، فیزیشن ، سکن بھی موجو دتھے جنہوں نے اس موقعہ پر گول وملحقہ جات سے آئے ہوئے 350سے زائد مریضوں کی تشخیص کی اور ان میں 50ہزار کی ادویات بھی مفت میں تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر فورم کے جنرل باڈی کے ریٹائرڈ پرنسپل سکریٹری لاء کنور وائی ایس منہاس ، ریٹائرڈ ایڈیشنل پی سی سی کیپٹن دلت شرما، ایس پریم سنگھ ، اروند کمار ، اندر پریہار علاوہ ازیں گول کی ایک معروف سماجی تنظیم پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی گول جنہوں نے اس کیمپ کا اہتمام کرنے میں اس فورم کی مدد کی ان میں کمیٹی کے صدر عبدالرشید بیگ و دوسرے کمیٹی کے عہدیداران ، ایڈوکیٹ جی ایم شان ، ایڈوکیٹ کیشو رام ، نائب تحصیلدار گول نذیر احمد ،گلزار احمد وانی ، عبدالغنی منہاس وغیرہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر فورم کے زعمائوں نے گول میں ماحول کو صاف رکھنے کے لئے لوگوں کو درخت لگانے ، صفائی ستھرائی رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ اگر ہمارا ماحول صاف ہو گا تو قدرتی طور پر تمام بیماریاں خود بخود ختم ہو جائیں گیں ۔اس موقعہ پرآئی ایس منہاس نے پہاڑی علاقوں میں فطرت کی اصلیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور دور دراز پہاڑی علاقوں کی پائیدار ترقی وقت کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنے پہاڑوں اور جنگلات کی حفاظت اور پودے لگانے اور ان کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیپٹل للت شرما نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حفظان صحت سے متعلق حفظان صحت کو برقرار رکھنے اور ان کے خاندان کے ارکان کو برقرار رکھنے کے لئے ان علاقوں میں موجود روایتی بیماریوں سے متعلق نمائش سے بچنے کے لئے اقدامات کریں ۔ اس موقعہ پر ایس پریم سنگھ نے اس موقع پر آئے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ باغبانی اور زراعت کی پیداوار پر کیمیائی کھاد اور کیڑے مارنے کے زیادہ استعمال سے بچنے کے لئے قدرتی کھاد کا استعمال کریں ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر مشکور وانی ، سنجے ورما ماہر ڈاکٹر ،شیوالی ڈینٹل سرجن ، ڈاکٹر شہباز ، ڈاکٹر شیخ خالد نے لوگوں کی تشخیص کی اور مفت ادویات تقسیم کیں ۔ اس موقعہ پر دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے فورم کی جانب سے کیمپ لگانے کا شکریہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کے کیمپ اور لگنے چاہئے کیونکہ ان کیمپوں سے غریبوںکو فائدہ ملتا ہے اور انہیں ماہرین کی خدمات دہلیز پر ہی ملتی ہیں ۔ کیمپ میں بیو پارمنڈل گول کے عہدیداران بھی موجو دتھے ۔آخر پر پیس اینڈ ویلفیئرکمیٹی کے صدر عبدالرشید بیگ نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔