گول دگن ٹاپ میں ماروتی کارحادثہ کا شکار، 2زخمی

گول//گول سے تقریباً دس کلو میٹر دور مشہور سیاحتی مقام دگن ٹاپ کے پہلے موڑ میں آج بعد سہ پہر ایک ماروتی کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں دو افراد زخمی ہوئے ۔ ملی اطلاعات کے مطابق ماروتی کار زیر نمبرمہور سے گول کی جانب آ رہی تھی کہ اچانک دگن ٹاپ کے پہلے موڑمیں اس کوحادثہ پیش آجا جس میں دو افراد اومکار سنگھ ولد بالا کرام ساکنہ بھیمداسہ ، پردیپ سنگھ ولد دیس راج ساکنہ چکلاس مہور زخمی ہوئے ۔ اومکار سنگھ کو شدید زخمی حالت میں رام بن منتقل کیاگیا جبکہ دیس راج معمولی زخمی ہو ا۔ یہ گاڑی تقریباً ساٹھ فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔