گول داچھن علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کا برا حال ؔ کھمبوں سے لٹکی ہوئی تاریں کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں :عوام

گول// گول کے علاقہ داچھن میں آج بھی سر سبز درختوں و عارضی کھمبوں کے ساتھ بجلی کی ترسیلی لائنیں لٹکی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت انسانی جانوں کا خطرہ بن سکتی ہیں لیکن محکمہ کو کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ۔ اگر چہ سرکار یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ بجلی کی صورتحال بہتر بنایا جائے گا لیکن دوردراز علاقوں میں ابھی تک کھمبوں کی ترسیل نہیں کی گئی ہے اور بجلی کی لائنیں عارضی کھمبوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں ۔ علاقہ کے نذیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید تھی کہ سرکار جو دعویٰ کرتی ہے وہ پورا کرے گی لیکن سالہا سال سے عوام کی عوام کو کوئی نہیں سنتا ہے جہاں سڑک وغیرہ کی صورتحال کافی خراب ہے وہیں بجلی کی صورتحال بھی بہتر نہیںہے اور داچھن کی اکثر جگہوں پر بجلی کی ترسیلی لائنیں عارضی کھمبوں کے ساتھ عارضی طو رپر بھاند کر رکھی ہیں اور کسی بھی وقت یہ انسانی جان لے سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ محکمہ پی ڈی ڈی و انتظامیہ اور عوام نمائندوں سے کئی مرتبہ مطالبہ بھی کیاگیا کہ علاقے میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لیکن اس جانب کسی نے کوئی توجہ نہیں دی جو کسی افسوس سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بجلی کی صورتحال کے علاوہ دیگر مسائل کو بہتر بنانے کے لئے علاقے کی طرف نظر کرم کی جائے تا کہ علاقے کے لوگ آرام سے زندگی بسر کر سکیں ۔