گول بھیمداسہ میں جسمانی طور معذورلوگوں میں ویل چیئر تقسیم

گول//سب ڈویژن گول کی پنچایت بھیمداسہ کلی مستہ گوئی وغیرہ سے وابستہ جسمانی طور معذور افراد میں بھارتی فوج کی 58 آر آر کی جانب سے ویل چیئرز تقسیم کی گئی جن میں بچے بزرگ و خواتین شامل ہیں۔ یہ ویل چیئرز سدبھاونا سکیم کے تحت ان مستحقین میںتقسیم کی گئی ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھیمداسہ گوئی ضلع رام بن کے دوردراز علاقوں میں شامل ہیں اور یہاں لوگ بہت مشکل کی زندگی بسر کرتے ہیں ۔ فوج کی جانب سے لوگوں کو حکومت کی طرف سے شروع کرائی گی مختلف سکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کرائے گئے اس پروگرام کے لئے لوگوں نے فوج کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔