گول بازار میں پولیس کی جانب سے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

گول//پورے ضلع رام بن میں ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی سربراہی اور ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار کی قیادت میں 18جون سے نشہ مخالف ریلیوں ، میٹنگوں ، جانکاری کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اور آج ریلیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو ا۔ ادھر سب ڈویژن گول میں بھی ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری کر رہے تھے ۔یہ ریلی بازار میں نکالی گئی ۔ اس موقعہ پر ایس ایچ او گول نعیم احمد متو ، معزز شہریوں اور سکولی طلباء اور نوجوانوں نے بھی حصہ لیا ۔ ریلی پورے بازار میں گزری اور لوگوںکو نشہ سے متعلق جانکاری دی اور اس موقعہ پر بچوں نے نشہ مخالف نعرے بھی بلند کئے ۔ اس موقعہ پر لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ ایس ڈی پی او گول محمد رفیع گیری نے اس موقعہ پر کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو نشہ سے دور رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نشہ نہ صرف ایک زندگی کو برباد کرتا ہے بلکہ یہ پورے سماج کو برباد کرتی ہے اور ناثور کی طرح پھیلتا ہے اور بعد میں اس کو قابو کرنا کافی مشکل ہے جس سے قبل کہ والدین اور گھر کے ذمہ دار افراد خانہ کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں اہل و عیال کا خاص خیال رکھیں اور ان کی زندگی کی حفاظت کریں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ہر سطح پر نشہ اور جرائم کر ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے لیکن اس کے لئے عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں اور یہاں سے اس ناسور کر ختم کیا جا سکے ۔ 18جون سے لگا تار جموںوکشمیر پولیس کی جانب سے سب ڈویژن گول میں مختلف مقامات پر نشہ مخالف ریلیوں ، میٹنگوںاور جانکاری کیمپوں کا اہتمام کیاجارہاہے جس پر مقامی لوگ پولیس کی سراہنا کررہے ہیں ۔