گول ارناس میں بی جے پی ممبر شپ زوروں پر

گول//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر کلدیپ راج دوبے المعروف منگو شاہ نے حلقہ انتخاب گول ارناس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آن لائن ممبر شپ پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں لوگ اس مہم میں جڑ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ حواس باختہ ہیں جو سوشل میڈیا پر نمایاں ہو رہے ہیں ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے دوبے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ممبر شب نہ صرف گول ارناس بلکہ پورے ملک میں چل رہی ہے اور یہ آئن لائن سسٹم ہے جس کی تفصیل بھی آئن لائن سسٹم کے ذریعے ہی مکمل طور پر اور ممبر کی مرضی کے مطابق ہی لی جاتی ہے لیکن گول ارناس میں اس مہم کے ساتھ ہزاروں لوگ جڑ رہے ہیں اور چند ایک دو لوگ جو سوشل میڈیا پر افوائیں ڈال رہے ہیں کہ یہ جعلی ہیں یا اور کچھ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ دوبے نے کہا کہ اس ممبر شپ میں ہر ایک کو جڑنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ گول ارناس میں سالہا سال سے لوگوں کا استحصال ہو رہا ہے اور یہاں لوگوں کو جہاں قوموں میں تقسیم کیا گیا وہیں ذات پات ، مذہب کے نام پر بھی یہ سازشیں چل رہی ہیں اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہر ایک سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور گول ارناس کی تعمیر و ترقی اور غریب عوام کی فلاح و بہبو دکے لئے کام کریں جس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے ممبر شپ کا آغاز کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہو جائے گا کہ گول ارناس کی تعمیر و ترقی میں کس قدر لوگ آگے آ رہے ہیں ۔ کلدیب راج دوبے کے مطابق ممبر شپ میں روزبروز اضافے ہورہاہے جس کیلئے وہ مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔