نوشہرہ //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں سرحد پار سے بندوق کی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے ۔ رحمت بی عمر چھتیس سال زوجہ گلزار حسین سکنہ پکھرنی لام کو منگل کی صبح اس وقت سرحد پار سے آئی گولی لگی جب وہ مکان کے اندر کھڑکی کے پاس بیٹھی ہوئی تھی ۔ گولی لگنے سے وہ شدیدطور پر زخمی ہوئی اور اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال نوشہرہ لایاگیا جہاںڈاکٹروں نے اس کی ٹانگ میں پیوست گولی نکالی ۔خاتو ن کا علاج نوشہرہ ہسپتال میں چل رہاہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ پکھرنی گائوں حد متارکہ پر واقع ہے جہاں آئے روز ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوتارہتاہے ۔