گولہ باری میں شہری ہلاکتوں اورمہنگائی کیخلاف سائیکل مارچ کااہتمام

 جموں//یوتھ نیشنل کانفرنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، جموں صوبے میں سرحدوں پرشہری ہلاکتوں کے خلاف کیخلاف بطوراحتجاج سائیکل مارچ کااہتمام کیا۔اس دوران مارچ کی قیادت یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدراعجازجان کررہے تھے۔ اس دوران سراپااحتجاج نیشنل کانفرنس یوتھ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اعجازجان نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں روزافزوں ہورہے اضافے اورسرحدوں پرگولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کے زیاں پرگہری تشویش ظاہرکی۔اس دوران سینئرپارٹی لیڈروصوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندسنگھ رانابھی یوتھ نیشنل کانفرنس کے احتجاجی سائیکل مارچ میں شامل ہوئے جو شیرکشمیربھون سے نکالاگیااوروزارت روڈپروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کے باہراختتام پذیرہوا۔اس دوران مظاہرین نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پرمرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی قیادت نے اچھے دنوں کاوعدہ کیاتھاجوآج تک پورانہیں کیاگیاہے۔اعجازجان نے کہاکہ مرکزی حکومت عام آدمی کی مشکلات کوسمجھنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔اعجازجان نے ریاستی پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت امن بحالی کے کھوکھلے دعوے کرتی رہتی ہے لیکن زمینی سطح پرسرحدوں پرحالات انتہائی کشیدہ ہیں جس کیلئے ریاستی حکومت ذمہ دارہے۔انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت نے کبھی سرحدی لوگوں کوبنکربناکرمحفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی لوگوں سے پی ڈی پی ۔بی جے پی نے جووعدے کئے تھے وہ ابھی تک پورے نہیں کئے گئے ہیں۔اعجازجان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ مہنگائی پرروک لگائی جائے۔صوبائی سینئرنائب صدور،نائب صدور،جنرل سیکریٹری، ضلع وبلاک صدور،نائب صدور،سیکریٹریز ودیگریوتھ نیشنل کانفرنس کارکنان بھی سائیکل مارچ میں شامل تھے۔