گولہ باری سے گوجر بکروال طبقہ کوہوئے نقصانات پراظہارتشویش

جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے سرحدی علاقوں میں خانہ بدوش گوجربکروال کنبوں کوہوئے بھاری نقصان پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے فائرنگ سے متاثرہ  گوجربکروال کنبوں کی معاوضہ دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاہے گزشتہ کئی دنوں سے سرحدپار کی گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے گوجر بکروال طبقہ کے لوگوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدپار سے بارڈر پر اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے جموں کٹھوعہ سانبہ کی سرحدوں پر عوام کو بھاری نقصان پہنچا ہے جس میں جوڑا فارم میں پچیس بھینسیں ،کانا چک ملیال میں چار بھینسیں موقعہ پہ ہی دم توڑ گئیں اور مزید ایک سو سات بھینسوں کے ساتھ ساتھ تیس کے قریب بھیڑیں بھی شدید زخمی ہیں انہوں نے کہا کہ آخر کب تک یہ مظلوم طبقہ مظالم کا شکار ہوتا رہے گا ۔اخترحسین نے کہا کہ بار بار مظالم کا شکار عوام کوکسی با حفاظتی مقامات پرباقاعدہ طورپرمنتقل کیا جائے جہاں یہ اپنی روزگار کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم دے سکیں۔