گول:گجرگلی روڈ پر غیرمعیاری میٹریل استعمال کرنے کا الزام

 گول//ضلع رام بن کے گول کے علاقے میں کئی جگہوں پر پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں وہیں کچھ سڑکیں ایسی بھی ہیں جہاں پر چند ہی دنوں قبل تعمیری کام شروع کیا گیا جو صرف اور صرف خزانہ عامرہ سے موٹی موٹی بلیں نکالنے کے لئے انہیں تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر چند ہی روز قبل تعمیری کام شروع کیا گیا لیکن وہ نہایت ہی ناقص ہے جہاں پر کھلم کھلا ڈسٹ لگایا جا رہا ہے اور یہ تعمیر ہاتھوں سے اکھڑ رہی ہے اس کی مضبوطی یہاں سے ہی دیکھی جا سکتی ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ یہاں پر سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر ٹھیکیداری چل رہی ہے اور جب یہاں پر کام کر رہے ذمہ داروں سے کہا کہ اس طرح کیونکر غیر معیاری تعمیرہو رہی ہے تو آگے سے یہی جواب ملتاہے کہ یہی سیاسی لیڈر ہیں ان کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے سرکار اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر واقعہ ہی اس طرح سے سرکاری خزانہ کو دودوہاتھوں سے لوٹنے کا کام شروع ہے تو عوام سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور سرکار و انتظامیہ جلد از جلد یہاں کی طرف توجہ دے ۔