سرینگر//پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نوین کمار چودھری نے آج پی ایم جے اے وائی ۔ایس ای ایچ اے ٹی کے تحت تمام گولڈن کارڈ رجسٹریشن کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے بینفشری آئیڈ نٹیفکیشن سسٹم ( بی آئی ایس ) پر درج سکیم کی صورتحال پر روزانہ رِپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مستفیدین کے رجسٹریشن کو تیز کرنے کے لئے کہا اور ہدایت دی کہ اسے جون کے مہینے تک مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہا رآج یہاں سول سیکرٹریٹ میں نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر اور سٹیٹی ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے ) کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سی ای او ایس ایچ اے محمد یاسین چودھری ، ڈائریکٹر فائنانس ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اَفسران شرکت کی۔نوین چودھری نے صد فیصد آبادی کی سیچوریشن کے لئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے شروع کئے گئے فلیگ شپ پروگرام کا فائدہ نچلی سطح پر ہر فرد تک پہنچے۔پرنسپل سیکرٹری بی آئی ایس رجسٹریشن کے لئے ضلع وار ہدف طے کرتے ہوئے اَضلاع سے روزانہ کی بنیادی پر بی آئی ایس کی رپورٹنگ کو ان کے دفتر کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے اِستفادہ کنند گان کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے دیگر ایجنسیوں کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی۔اُنہوں نے سی اِی او ایس ایچ اے کو سرکاری ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ہسپتالوں کو ملنے والے فنڈس کے استعمال پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ لوگوں کو آیوشمان ۔ صحت سکیم کا فائدہ ملے ۔ پرنسپل سیکرٹری صحت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 25 ہسپتالوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں اہل عملہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔