گول//یہاں علاقہ کھیتن کوٹس میں آج صبح ایک شہری پہاڑی سے لڑھک کرلقمہ اجل بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نذیر احمدمغل ولد عبدالعزیز مغل ساکنہ ہل دلواہ عمر59 سال جو آج کل ڈھوک میںرہائش پذیر ہوتے ہیں مال مویشی لے کر اور آج صبح نذیر احمد گھاس لانے کے لئے پہاڑیوںمیںگیا اور اس کاپائوںپھسل گیا جس کی وجہ سے نذیر احمد ایک دور نالے میںجاگرا اورموقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیا۔ جب گھر واپس نہیںآیا تو گھر والوںکوفکر لگی اور وہ ڈھونڈنے کے لئے نکلے اور دیکھا کہ وہ ایک نالے میںخون میںلت پت پڑا ہوا تھا اور موقعہ پرہی وہ لقمہ اجل بن گیا تھا۔اس کی نماز جنازہ آج شاہ ساڑھے سات بجے آبائی گائوںہل دلواہ میںاداکی گئی ۔
گول:پہاڑی سے لڑھک کرایک کی موت
