گول، سنگلدان بلاک میں کانگریس کمیٹیاں تشکیل

 گول//گول کے سنگلدان بلاک میں کانگریس کی جانب سے مختلف پنچایتوں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جہاں پر حلقہ صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک صدر سنگلدان کانگریس محمد رفیق خان کی صدارت میں ٹھٹھارکہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔ سنگلدا ن پنچایت ،سرنڈا گھمبیری پنچایت ، ٹھٹھارکہ پنچایت میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔ سنگلدان پنچایت سے محمد مشتاق شاہ کو حلقہ صدر چنا گیا ، سرنڈا گھمبیری پنچایت سے محمد سلیم ملک حلقہ صدر وہیں ٹھٹھارکہ پنچایت سے سلیم ملک کو حلقہ صدر چنا گیا ۔ادھر لور دلواہ پنچایت میں بھی کانگریس کی جانب سے حلقہ صدر چنا گیا جہاں پر بلاک صدر سنگلدان کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جہاں بیر سنگھ کو حلقہ صدر چنا گیا۔ اس دوران ان جگہوں پر میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا جہاں پر دوسری پارٹیوں سے وابستہ لوگوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور آنے والے پنچایتی انتخابات کے بارے میں غوروخوض کیا گیا ۔اس دوران انہوں نے پنچایتوں میں تعمیر و ترقی اور نئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہر علاقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی ان کا نصب العین ہے اور ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان کی سربراہی یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم ہے ۔