نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوشت اور دیگر مویشیوں کی مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے گریز کریں۔محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ لائیو اسٹاک کی مصنوعات کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے سے گریز کریں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آ ف محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں/سرینگر، تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو جو ایس آر ا،646محررہ 19دسمبرمجریہ.1973 کے حوالے سے قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر کے لائیو اسٹاک کی مصنوعات کی قیمتوں کو نافذکر رہے ہیں، کو اب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسے جاری کرنے سے یا مذکورہ حکم کی بنیاد پر کسی حکم کو نافذ کرنے سے گریز کریں۔حکومت نے جموں و کشمیر مٹن(لائسنسنگ اینڈ کنٹرول) آرڈرمجریہ 1973 کو،جس کو 12 دسمبر 1973 کو جاری کردہ ایس آر ا،646 کے ذریعے جاری کیا تھا، کو بھی منسوخ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت ہند کی وضاحت اور بین محکمہ جاتی مشاورت پر کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی مرکزی وزارت کی طرف سے جموں و کشمیر حکومت کو مطلع کرنے کے بعد قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ کوئی بھی حکم اب درست اور قابل اطلاق نہیں ہے۔وزارت نے،محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری ، جموں و کشمیر کو مشورہ دیا کہ وہ تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ اس ایس او کے حوالے سے کسی بھی حکم کو جاری کرنے یا نافذ کرنے سے باز رہیں۔