گوسوامی گورو نابھا داس کا پرکاش اتسو منایا گیا

جموں//نیشنل کانفرنس سماجی انصاف اور یکساں ترقی کے پروگراموں کا ایک حصہ ہے،ان باتوں کا اعادہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر رانا نے کرتے ہوئے کہا کہ این سی کا دہائیوں سے ریاست کو ایک پر امن اور یکساں ترقی کی ریاست بنانے کی خواہش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اس وراثت کو مستحکم بنانا ہوگا تاکہ ریاست کی خوشحالی یقینی بنائی جا سکے۔ان باتوں کا اظہار این سی کے صوبائی صدر دیویندر رانا نے یہاں نگروٹہ حلقہ کے تراہ میںگوسوامی گورو نابھا داس جی کا پرکاش اتسو منانے کے موقعہ پر منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کا اہتمام جن سیوا کا ایک اولوکن نامی ایک این جی او نے کیا تھا۔رانان نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک ترقی پسند اور خوشحال ریاست اسی صورت میںبنایا جا سکتا ہے جب ریاست کے تمام حصوں کو یکساں ترقی کے مواقعے فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ این سی نے کمزور طبقوں کی بھلائی کیلئے انتھک کام کیاہے۔اس سلسلہ میں انہوںنے کئی مثالیں پیش کی جن میں زرعی اصلاحات ایکٹ کیا۔انہوں نے پروگرام کے منتظمین کو سماج کے کمزور طبقوں کے اپنے حقوق اور انکو بااختیار بنانے کیلئے بیداری پیدا کرنے کے لئے  سراہنا کی۔ گوسوامی گورو نابھا داس جی کو خراج ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورو جی کی تعلیمات اور انسانیت کی راہ لوگوں کو ترغیب دیتی رہے گی،جس سے سماج کی یکساں ترقی ہوگی۔اس سلسلہ میں انہوں نے این جی او کے صدر ہریش چندر، سیکرٹری رمیش بسنوترہ، رمیش شرمال، روشنی، باڈل راجوال، تلک راج،جگن ناتھ گڈاکا، کرن، ساہل منجوترہ ،امر ناتھ، سنی ،سونو سدھوترہ اور پریہ کا ذکر کیاجنھوں نے اتسو کا ایک شاندار پروگرام بنانے میں کام کیا۔اس سے قبل جن سیوا کا ایک اولوکن نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا،جس سے سامعین محظوظ ہوئے۔ رتن لعل گپتا، سوم ناتھ کھجوریہ، شیخ بشیر احمد، سراج الدین، بودھ راج ،اسرام ،گوپال ،سوشیل کمار، گردھاری لعل، ماسٹر اشوک، شنکر داس، و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔