گور نمنٹ پی جی کالج راجوری نے یوم تاسیس منایا

 راجوری //گور نمنٹ پی جی کالج راجوری کی طرف سے یوم تاسیس کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں راجوری کالج کے پرنسپل کےساتھ ساتھ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر،پرنسپل گور نمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی وسٹاف ممبران کےساتھ ساتھ طلباءکی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔اس دوران این ایس ایس ،این سی سی رضا کاروں کےساتھ ساتھ طلباءکی جانب سے ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی پروفیسر شبیر حسین شاہ نے کالج انتظامیہ و طلباءکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ طلباءکو چاہیے کہ وہ دیگر محنت و لگن کےساتھ ملک اور ریاست کی تعمیر و ترقی کےلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔پروگرام میں پروفیسر اقبال رینہ ،ڈاکٹر نسیم احمد ،پروفیسر منظور احمد ڈار ودیگران بھی موجود تھے ۔