منجا کوٹ //پنچایت اُپر راجدھانی میں قائم کر دہ گور نمنٹ پرائمری سکول مہالا کھوڑی ناڑ کی عمارت انتہائی خستہ حال ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ۔والدین نے محکمہ تعلیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عمارت گرنے کی دہلیز تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی مرمت کے سلسلہ میں کئی عرصہ سے اپیلیں کی جارہی ہیں تاہم حکام کی جانب سے سکول کی مرمت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہا ہے ۔مکینوںنے بتایا کہ سکول میں بچوں کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہیں لیکن عمارت کی خراب حالت کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے ڈرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سے اپیل کی گئی تھی کہ کووڈ لاک ڈائون کے دوران عمارت کی مرمت کروائی جائے تاکہ سکول کھولے جانے کے بعد بچوں کو معیاری سہولیات میسر ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ سٹاف ممبران بچوں کوکھلے آسمان تلے تعلیم فراہم کرنے پر مجبور ہیں جبکہ خراب موسم کے دوران بچے سکول ہی نہیں جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم متاثر ہو تی ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سکول کی جلداز جلد مرمت کی جائے تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔
گور نمنٹ پرائمری سکول مہالہ کی عمارت خستہ حال
