گورکشا کے نام پر ہونے والے تشدد پر کچھ نہیں بولتے مودی

نئی دہلی// کانگریس نے الور کے واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ گورکشا کے نام پر ملک کے مختلف حصوں میں تشدد جاری ہے لیکن مسٹر مودی ان سب واقعات پر کھل کر کچھ نہیں بولتے ہیں۔  کانگریس کے ترجمان کپل سبل نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ملک میں اونا سے لے کر دادری اور اب الور میں گورکشا کے نام پر قتل ہوئے ہیں.