گورو ہر گوبند جی کا پرکاش اتسو منایا گیا

 جموں //ضلع گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے یہاں چھٹی پادشاہی ،تالاب تلو کے گوردوارے میں سکھوں کے چھٹے گورو گورو ہر گوبند صاحب جی مہاراج کا پرکاش اتسو شری اکال تخت صاحب اور نانک شاہی کلینڈر کے تحت نہایت ہی مذہبی احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقعہ پر سنت پورن دانا کے سنت تیجونت سنگھ جی خصوصی مدعو تھے۔ ریاست اور بیرون ریاست کے نامور سکھ لیڈروں اور راگیوں نیگورو جی کی زندگی اور تاریخ پر روشنی ڈالی اور شبدھ و کیرتن گائے۔شری ہرمندر صاحب امرتسر کے بھائی جرنیل سنگھ راگی ،بھائی سرجیت سنگھ ،بھائی ہر پریت سنگھ (چاولہ) ، جالندھر ،پنجاب کی راگی بی بی جاگیر کور پونٹا صاحب (ایچ پی) کے کتھا واچک بھائی بلدیو سنگھ ،امرتسر کے بھائی ہرپیندر سنگھ، کوعی شری بی بی دیویندر کورنے بھی تقریب میں شرکت کی۔ریاستی گوردوارہ پربندھک بورڈ اور ضلع گوردوارہ پربندھک بورڈ جموںکے ممبران بشمول چیر مین ٹی ایس وزیر ، ایس جگجیت سنگھ ،اور ایس فتح سنگھ ،ایس کلدیپ سنگھ ، ایس مہندر سنگھ ،ایس راجا سنگھ ، ایس دربیندر سنگھ ، ایس ہرجیندر سنگھ رینہ ،نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقعہ پر مقررین نے اپنے خطاب میں سرکار پر ریاست میں بھی ملک کے دیگر ریاستوں کے طرز پر ہر ایک پی او کے کنبہ کے حق میں 30لاکھ روپے معاوضہ تقسیم کرنے کیلئے اقلیتی کمیشن کو نامزد کرنے اور پی او کے لوگوں کیلئے نشستیں مخصوص رکھنے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے سکھوں کو سرکاری ملازمتوں میں مناسب حصہ اور کنجونی چوک میں بابا باندہ صاحب کا مجسمہ نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔سکھ سنگت نے گُذشتہ روز دہلی میں ایک بے گناہ امرت دھاری سکھ سربجیت سنگھ اور سکے فرزند کو دہلی پولیس کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ سے اس واقعہ میں ملوث پویس اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کرکے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ۔تقریب کے اختتام پر اسی مہندر سنگھ اور رمنیک سنگھ نے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر گورو کا لنگر بھی منعقد کیا گیا ۔