گورو گوبند سکھ جی کا پرکاش اُتسو عقیدت و احترام سے منایاگیا

جموں //جموں میں سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبند سنگھ جی کا 352 ویںپرکاش اتسو مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ڈگیانہ آشرم جموں میں منعقد کی گئی جہاں پر سکھ طبقہ کی متعدد تنظیموں کے اراکین اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کے کے ماتھا ٹیکا اور ملکی و ریاستی تعمیر وترقی اور آپسی بھائی چارے کیلئے دعا کی ۔شری منی ڈھیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ جی کی قیادت میں منعقد کی گئی اس تقریب میں جموں وکشمیر سکھ یو نا ئٹیڈ فرنٹ ،سکھ نوجوانون سبھا ،سکھ ویلفیئر سوسائٹی کے لیڈران کے علا وہ سکھوں کے مذہبی رہنما وں اور کانگریس سنیئر لیڈر و سابقہ ریاستی وزیر رمن بھلہ نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے دوران جموں وکشمیر سکھ یو نا ئٹیڈ فرنٹ کے چیئر مین سدرشن سنگھ وزیر اور کانگریس سنیئر لیڈر ان نے گورو گوبند سنگھ جی کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔