گوروگوبندرسنگھ جی گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد

 جموں//پہلے گوروگوبندرسنگھ جی گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد سکھ مشنری کالج سرکل بارہمولہ اورکوسپانسر ،پیکس آٹوپرائیویٹ لمیٹیڈ نے گورونانک دیوجی کے 550ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں کیاہے ۔اس دوران ٹورنامنٹ میں کشمیرڈویژن کی 7 اورجموں ڈویژن کی ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ٹورنامنٹ کاافتتاح میچ سنگھ پورہ سپورٹس کلب بارہمولہ اور سرجیت کلب بارہمولہ کے درمیان گورنمنٹ ڈگری کالج گرائونڈ بارہمولہ میں کھیلاگیاجس میں سنگھ پورہ سپورٹس کلب نے 4 گولوں سے میچ جیتا۔ آج بڑیال سپورٹس کلب سرینگراورجگجیت کلب اپلیانہ کے درمیان میچ کھیلاجائے گا۔