گوروپرب اور جھڑی میلہ کے انتظامات کاجائزہ

جموں//ڈپٹی کمشنر جموں سمرن دیپ سنگھ نے گوروپرب اور جھڑی میلہ کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس موقعہ پرافسران کو گوروپرب اورجھڑی میلہ کے لئے آپسی تال میل پرزوردیا۔ اس دوران میٹنگ میں 14 نومبرسے شروع ہونے والے سالانہ جھڑی میلہ کے انتظامات کے مختلف پہلوئوںپرغوروخوض کیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں ارون منہاس، ایس ڈی ایم مڑھ وید پرکاش،سول انتظامیہ اورپولیس کے سینئرافسران اورجھڑی میلہ کمیٹی ممبران موجودتھے۔اس موقعہ پرگوروپرب اورجھڑی میلہ انتظامات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعدڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کو عقیدت مندوں کے تحفظ کیلئے فل پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، صحت سہولیات، بلاخلل بجلی سپلائی،سیکورٹی ، راشن ،جھڑی کے مقام پر آگ بجھانے والے آلات کی نصب کاری ،ثقافتی پروگراموں ودیگرسہولیات کے لئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقعہ پر محکمہ تعمیرات عامہ سے کہاگیاکہ سڑک پرتارکول بچھانے کاکام جلدازجلدمکمل کیاجائے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ رورل ٹورازم کے تحت علاقہ میں بجلی انفراسٹریکچر کوبہتربنانے کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے۔اس دوران ایگزیکٹیوانجینئرپی ڈی ڈی سے کہاگیاکہ میلہ سے قبل بجلی کے کام کومکمل کیاجائے جبکہ پی ایچ ای کے افسران سے کہاگیاکہ وہ جھڑی میں پانی کی بہترسپلائی بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔