گوروروی داس مندرمیں سالانہ تقریب کااہتمام

نوشہرہ//گوروروی داس مندردبڑپوٹھہ میں مندرکے سالانہ پروگرام کے سلسلے میں ست سنگ اور بھنڈارے کااہتمام کیاگیا جس میں سوامی گوردیپ گری مہاراج نے عقیدت مندوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں انسان ہی ایسی مخلوق ہے جوخداکی بندگی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوروروی داس نے بھی بھگوان کی بندگی کی تھی اوردیگرلوگوں کوبھی نصیحت دی کہ وہ خداکی بندگی کریں ۔سوامی گوردیپ مہاراج نے بچوں سے نشہ آورچیزوں سے دوررہنے اوراچھی تعلیم حاصل کرنے کےلئے عقیدت مندوں سے تلقین کی۔ست سنگ کے بعد بھنڈارے کابھی اہتمام کیاگیاتھاجس میں سینکڑوں کی تعدادمیں بھگتوں نے لنگروپرسادکھایا۔مندرکے صدر اوم پرکاش نے عقیدت مندوں اورسوامی جی کاشکریہ اداکیا۔