گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں جے ایم سی کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کے روز یہاں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنال میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اسکول کی پرنسپل  شریمتی پروین رینہ نے پروگرام کی صدارت کی اور جے ایم سی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ پروگرام کا آغاز سکول کے پرنسپل   کی جانب سے جے ایم سی کے نمائندہ ماسٹر زور آور سنگھ کو کو پھلوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ماسٹر زور آور سنگھ نے اپنے خطاب میں سکول کے عملہ ا ور طلاب کو غیر حیاتیاتی مواد کو ضائع کرنے میں کمی لانے اور آرگنک ضائع سے کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دی۔ انہوں نے طلاب اور عملہ کو کمپوزٹ تیار کرنے کی جانکاری دیتے ہوئے انہیںاپنے گھروں میں اسے بنانے کی ترغیب دی  ۔ اس موقعہ پر سکول کے ہیڈ ماسٹر نے سکول میں ویسٹ کے متعلق متعدد مسائل کی جانکاری دینے کے لئے جے ایم سی ٹیم کی ستائش کی۔ طلاب کو کوڈا کرکٹ نہ جلانے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی گئی۔سکول میں کوڈا کرکٹ جمع کرنے کے لئے ایک ڈبہ رکھنے کیلئے کہا گیا۔ اور انہیں پالی تھین بیگوں کااستعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ۔ طلاب نے پروگرام میں جوش و خروش سے شرکت کی اور ٹیم سے سولات پوچھے ۔ پروگرام کارڈی نیٹر ماسٹر کلبھوشن چندر نے طلاب و دیگران کی نشست کا اہتمام کیا تھا،جو پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آئے تھے۔سکول کی پرنسپل شریمتی پروین رینہ نے روسمی شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔پروگرام میں جے ایم سی ٹیم بشمول اشونی کمار، اور وید پال شرما نے شرکت کی اور بینر و پوسٹر نصب کئے۔