گورنمنٹ کامرس کالج جموں کاسرمائی کیمپ اختتام پذیر

جموں// این ایس ایس یونٹس آف  ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں نے 25 فروری سے 3 مارچ 2022 تک 7 روزہ خصوصی سرمائی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کالج میں صفائی مہم، پوسٹر سازی، مضمون نویسی اور نعرہ لکھنے کا مقابلہ، شجرکاری مہم، سوچھتا ہی سیو اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ایک خصوصی آن لائن لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس کی اسپیکر پروفیسر نازیہ رسول لطیفی تھیں۔ اس دوران رضاکاروں نے مقامی ورثے کی اہمیت کو جاننے اور سمجھنے کے لیے منڈا چڑیا گھر اور ہری نواس محل کا بھی دورہ کیا۔ 03 مارچ کو کیمپ کی اختتامی تقریب تھی اور رضاکاروں نے اس کیمپ کے تحت سانچہ کے بڈھوری گاؤں کا خصوصی دورہ کیا۔طلباء نے وہاں صفائی مہم چلائی اور اردگرد کے درختوں کو سفیدی کی۔ رضاکاروں نے مختلف گھروں میں جا کر لوگوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔  گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بڈھوری میں رضاکاروں کی طرف سے ایک چھوٹا سا پروگرام کیا گیا۔این ایس ایس کی طرف سے وہاں پڑھنے والے بچوں کو پروفیسر آر ایس جموال پرنسپل اور سہناز صاحبہ نے کاپیاں اور دیگر اشیاء تقسیم کی۔رضاکاروں کو کیمپ میں ان کی شرکت پر سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔