حسین محتشم
پونچھ//گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد جب 18جولائی کو گورنمنٹ مڈل سکول سموٹ کے طلبہ و عملہ سکول پہنچا تو سکول کے کچن اور ایک کمرے کا دروازہ کھلا پایا گیا۔اس دوران پولیس تھانہ سرنکوٹ میں شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے اس ضمن میں اپنی کاروائی شروع کر دی۔ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ سٹی مڈل سکول سموٹ نے بتایا کہ وہ جب سکول پہنچے تو ان کو اطلاع ملی کہ کچن کا دروازہ کھولا پایا گیا اور ایک کمرے کا بھی دروازہ کھلا ہے جس کے بعد جب انہوں نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ چاولوں کی کئی بوریاں چوری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ سکول کاسائونڈ سسٹم بھی چوری کیا گیا۔انہوں نے بتایا مزید کیا کیا سامان چوری ہوا ہے اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ،پولیس بھی کاروائی کر رہی ہے، امید ہے کہ جلد ہی چوروں کو پکڑا جائے گا تاکہ دیگر سکولوں میں اس طرح کی واردات نہ ہوں۔