گورنمنٹ ایورویدک ہسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

ایور وید اور سیاحت ریاست میں سیاحت کوفروغ دینے میں ایک ساتھ کام کرسکتی : ڈائریکٹر سیاحت
جموں //گورنمنٹ ایور ویدک ہسپتال جموں کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں بل رائڈرس آرگنائزیشن کے اشتراک سے بچوں اور عام لوگوں میںمقوعی خوراک کے متعلق جانکاری دینے کے لئے ایک مفت طبی اور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ میں 450 سے زائد لوگوں بشمول نزدیکی سکولوںکے بچوں نے شرکت کی اور کیمپ سے استفادہ لیا۔کیمپ میں مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے۔پروگرام ہسپتال نے اپنی رسائی پروگرام کے تحت منعقد کیا تھا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر سیاحت او پی بھگت مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایور وید اور سیاحت اکٹھا کام کرکے جموں میں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمالیائی ریاست ہونے اور بہتر ین معیار کی جڑی بوٹیوں کا گھر ہونے کی وجہ سے لوگ ماحول دوستانہ حالات میں صحت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموںمیں ہیلتھ ٹورازم کو فروغ دینے کےلئے نیا طریقہ کار اپنا سکتے ہیں۔ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر ترن سنگھ نے طلاب سے جنک فوڈ اور غیر صحت مندخوراک کھانا ترک کرنے کو کہا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بُل رائڈرس تنظیم نے گورنمنٹ ایورویدک ہسپتال کی جانب سے ایسا کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ایور وید کو مقبول بنانے میںتنظیم کی جانب سے مکمل تعاون دینے کا یقین دیا۔