گورنر کے مشیر آج عوامی شکایت سنیں گے

سرینگر// گورنر کے مشیر کے وجے کمار آج یعنی یکم اگست کو گورنر کی شکایتی سیل واقع چرچ لین سونہ وار میں عوامی شکایت سنیں گے ۔عوامی وفود ،اداروں کے نمائندے ،تنظیموں کے ارکین اور عام ،جو اپنی شکایات اور مسائل کو حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہوں ،سے کہا گیا ہے کہ وہ گورنر کے مشیر سے ملنے کیلئے صبح 10بجے سے دوپہر12بجے تک چرچ لین سونہ وار پہنچ جائیں ۔