گورنر کے شکایتی سیل میں

سری نگر//عوامی رابطہ مہم کے تحت گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں عوامی شکایات سنیں۔سول سوسائٹی ، عوامی وفود اور کئی دیگر افراد نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل اور عوامی اہمیت کے مطالبات ان کی نوٹس میں لائے۔میڈیکل سپلائز ٹریڈریس فیڈریشن کے ایک وفد نے جے اینڈ کے میڈیکل سپلائز کارپوریشن کو سپلائی کی گئی ادویات کی رقومات واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔ابہامہ پلوامہ سے آئے ایک وفد نے کہا علاقے میں کھیل کے میدان کی تعمیر کے لئے مقامی لوگوں نے 40کنال اراضی وقف کی ہے ۔انہوں نے اس پروجیکٹ کے کام میں سرعت لانے کی مانگ کی۔سکمز صورہ کے سنٹیشن ورکروں کے ایک وفد نے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا۔شیعہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے محرم کی آمد کے پیش نظر شیعہ آبادی والے علاقوں میں مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی مانگ کی۔پرائیویٹ نرسنگ کالج کے نمائندوں اور بجلی محکمہ کے کیجول ملازمین نے بھی اپنے مطالبات کے وِجے کمار کے سامنے رکھے۔اس دوران کئی اضلاع سے آئے عوامی وفود نے بھی عوامی اہمیت کے مطالبات موصوف کے سامنے رکھے۔مشیرموصوف نے ان سے ملنے آئے افراد اور وفود کے مطالبات غورسے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کاجائزہ لینے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اعتما د میں لیا جائے گا۔
 
 

 خورشید گنائی آج عوامی شکایات سنیں گے 

سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی عوامی شکایات سننے کے لئے آج یعنی 30 اگست کو گورنر س گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں  دوپہر 12بجے سے 2بجے تک موجود رہیں گے۔اپنے سائل اُن کی نوٹس میں لانے کے خوہشمند افراد اور وفود مقررہ اوقات کے دوران مشیر موصوف سے ملاقات کرسکتے ہیں۔