گورنر کے شکایتی سیل میں 26 فروری کوعوامی دربار منعقد ہوگا

 جموں//گورنر کے مشیر کے سکندن گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں 26؍ فروری کو صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک عوامی دربار منعقد کریں گے۔تمام عوامی وفود ، تنظیموں اور افراد جو اپنی شکایات اور مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں ۔مذکورہ تاریخ پر صبح 10بجے سے دوپہر 12بجے تک گورنر کے مشیر سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ سیل کو 20 ؍جون 2018ء سے 50078 شکایات موصول ہوئیں جن میں 49653شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے انہیں متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ۔گورنر کے تمام صلاح کار سری نگر اور جموںمیں شیڈول کے مطابق عوامی دربار منعقد کرتے ہوئے وفود و افراد کی شکایات کا ازالہ کرنے کے عمل کا باقاعدہ طور پر جائزہ بھی لیتے ہیں۔