گورنر کی صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کیساتھ ملاقاتیں

سری نگر//حال ہی میں تعینات کئے گئے نئے ریاستی گور نر ستیا پال ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بارصدر ہند اور وزیر اعظم کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کی ہے۔ریاست جموں کشمیر کے نئے گور نر ستیا پال ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار نئی دہلی جاکر صدر ہند رام ناتھ کو وند اور وزیر اعظم نریندر مو دی کے ساتھ ملاقات کی ۔زرائع نے بتایا گور نر ستیا پال ملک اور صدر و وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات رسمی تھی ۔یاد رہے کہ ستیا پال ملک کو سابق گور نر این این ووہرا کی جگہ 23اگست کو ریاست جموں کشمیر میں گور نر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔جبکہ ریاست میں پی ڈی پی مخلوط حکومت کے ٹوٹ جانے کے بعد بد ستور گور نر راج کا نفاز ہے ۔